شہری نے میئر کراچی کی ٹریفک جام کی جانب توجہ دلائی۔ مرتضی وہاب نے بات سنی ان سنی کر دی

کراچی پریس کلب کے اطراف سڑکیں بند کرنے کے باعث کئی گھنٹوں تک بدترین ٹریفک جام رہا

منگل 25 مارچ 2025 17:52

شہری نے میئر کراچی کی ٹریفک جام کی جانب توجہ دلائی۔ مرتضی وہاب نے بات ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)کراچی میں گزشتہ روز بدترین ٹریفک جام کے دوران شہری نے میئر کراچی کو دیکھ کر ٹریفک جام کی جانب توجہ دلائی۔ تاہم بیرسٹر مرتضی وہاب شہری کی بات سنی ان سنی کردی۔ میئر کراچی کے شاہراہ پر آنے اور پھر پارک میں چلے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کے علاقوں میں شہری نے میئر کراچی کو دیکھ کر ٹریفک جام کی جانب توجہ دلائی۔

تاہم میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب شہری کی بات سنی ان سنی کرتے ہوئے پارک کے اندر چلے گئے۔یاد رہے کہ گزشتہ شام شہر قائد میں ایک قوم پرست جماعت کی فوارہ چوک پر ریلی کے باعث کراچی پریس کلب کے اطراف کی سڑکیں بند کرنے کے باعث صدر اور اطراف کی سڑکوں پر کئی گھنٹوں تک بدترین ٹریفک جام رہا۔ اس دوران ہزاروں شہریوں نے ٹریفک جام میں پھنس کر سڑکوں پر بھی روزہ افطار کیا۔