یونیورسٹی آف سرگودھا میں پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

منگل 25 مارچ 2025 17:58

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) یونیورسٹی آف سرگودھا میں ریاض شاد ہم نصابی فورم کے زیر اہتمام بین الشعبہ جاتی مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب تقسیم انعامات میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے جبکہ تقریب میں ڈائریکٹر ریاض شاد ہم نصابی فورم ڈاکٹر محمد منیر گجر، مقابلہ جات کے ججز اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ طلبہ کسی بھی تعلیمی ادارے کا اصل اثاثہ ہیں، طلبہ یونیورسٹی آف سرگودھا کی پہچان اور فخر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نصابی سرگرمیاں نہ صرف علمی میدان میں بہتری کا باعث بنتی ہیں بلکہ طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں اور سماجی شعور کو بھی فروغ دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

آج کی یہ تقریب اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ہمارے طلبہ نے نہ صرف اپنی علمی مہارتوں بلکہ مختلف ہم نصابی شعبہ جات میں بھی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ڈاکٹر قیصر عباس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ ادارہ، یہ شہر اور یہ ملک ہمارا ہے،ہمیں مل کر ترقی کی راہیں ہموار کرنی ہیں، میں امید کرتا ہوں کہ طلبہ اپنی زندگی کو سنجیدگی سے لیں گے، ایمانداری کو اپنا شعار بنائیں گے اور محنت سے اپنی منزلیں طے کریں گے۔ڈائریکٹر ریاض شاد ہم نصابی فورم ڈاکٹر محمد منیر گجر نے بھی خطاب کرتے ہوئے نئے ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور تمام جیتنے والے طلبہ کو دلی مبارکباد پیش کی،مقابلہ جات کے نتائج کے مطابق قرآن خوانی کے مقابلے میں کالج آف فارمیسی کے محمد احسن نے پہلی پوزیشن، اسلامیات کی اقصیٰ بی بی اور فارمیسی کی رابعہ بتول نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

نعت خوانی میں شعبہ ابلاغیات کے ظہیر عباس حمیدی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ عربی کے مزمل الحسن اور زوالوجی کی غلام سکینہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔موسیقی کے مقابلے میں ریاضی کی پروشا اسلم نے پہلی پوزیش، اردو کے ہمنا رشید اور کالج آف لاء کے فہیم خان نے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر اپنی جگہ بنائی۔ پنجابی مباحثہ میں انگریزی کے محمد حمزہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اسلامیات کے محمد ابوبکر اور فزکس کی ردا زینب نے دوسرے اور تیسرے نمبروں کو اپنے نام کیا۔

سنجیدہ اردو تقریر کے مقابلے میں ڈی پی ٹی کی ریباہہ رضوان نے پہلی پوزیشن حاصل کی، اسامہ شوکت (اردو) اور عربی کے مبین عارف نے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبروں پر کامیابی حاصل کی۔ مزاحیہ اردو تقریر میں انگریزی کے محمد حمزہ نے پہلی پوزیشن جبکہ سافٹ ویئر انجینئرنگ کی ا مِ حبیبہ اور عربی کی فرحت شاہین نے دوسرے اور تیسرے نمبروں پر اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔

سنجیدہ انگریزی تقریر میں شعبہ انگریزی کی مقدس جہانگیر نے پہلی پوزیشن حاصل کی، اس کے بعد الینا عالم اور کیمسٹری کی مریم جمیلہ نے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔ مزاحیہ انگریزی تقریر میں بھی محمد حمزہ کی کارکردگی نمایاں رہی جبکہ کیمسٹری کی آمنہ اروج اور انگریزی کے محمدمدثر نے دوسرے اور تیسرے نمبرپر جگہ پائی۔کوئز مقابلے میں فارمیسی کے محمد فیضان نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ انگریزی کے رحمت علی اور ماہ نورفاطمہ نے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر اپنی قابلیت کا لوہا منوایا۔

مضمون نویسی کے مقابلوں میں انگریزی کی مقدس جہانگیر، کالج آف لاء کے محمد فیصل حیات اور انگریزی کی نادیہ پروین نے اپنی تحریری صلاحیتوں سے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنیں حاصل کیں۔ اردو مضمون نویسی میں فارمیسی کی اریبہ رفیق نے پہلی پوزیشن جیت کر اپنی قابلیت کا ثبوت دیا، جبکہ اردو کے اسامہ شوکت اور مقدس نذیر نے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر کامیابی حاصل کی۔

ادبی مقابلوں میں اردو غزل کے مقابلے میں کالج آف لاء کے عمر عاصم سیال نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ سائیکالوجی کی سیدہ مہرین اور شعبہ ابلاغیات کے کاشف علی نے دوسرے اور تیسرے نمبروں پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اردو شاعری میں بھی سائیکالوجی کی سیدہ مہرین نے پہلی پوزیشن حاصل کی، زوالوجی کے محمد بلال اور شعبہ ابلاغیات کے کاشف علی نے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبروں پر اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔

پنجابی غزل میں ایجوکیشن کی طیبہ رمضان نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ انگریزی کے حمزہ جنجوعہ اور سائیکالوجی کی سیدہ مہرین نے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر کامیابی حاصل کی۔ پنجابی نظم میں انگریزی کے حمزہ جنجوعہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ایجوکیشن کی طیبہ رمضان اور کالج آف لاء کے عمر عاصم سیال نے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبروں پر اپنے حوصلے کا اظہار کیا۔

اردو بیت بازی کے مقابلے میں اردو کے عتیق الرحمن نے پہلی پوزیشن جیتی، جبکہ زوالوجی کے محمد بلال اور اردو کے شیراز علی نے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر حاصل کیے۔ فوٹوگرافی کے مقابلے میں فارمیسی کی مناہل اقبال نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ انگریزی کے اقاشہ نواز اور فارمیسی کی عائشہ ذوالفقار بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبروں پر رہیں۔ ڈرامہ کے مقابلے میں انگریزی کے عبدالمتین ذیب نے ٹیم کے ہمراہ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :