نیشنل بنک آف پاکستان اوتھل برانچ کی اے ٹی ایم مشین صارفین کے لئے درد سر بن گئی

منگل 25 مارچ 2025 18:02

نیشنل بنک آف پاکستان اوتھل برانچ کی اے ٹی ایم مشین صارفین کے لئے درد ..
اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء) نیشنل بنک آف پاکستان اوتھل برانچ کی ATM مشین صارفین کے لیئے درد سر بن گئی یہ مشین کافی عرصے سے بندھ ہے جس کے باعث نیشنل بنک کے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل کی نیشنل بنک آف پاکستان اوتھل کی مین برانچ کی اے ٹی ایم مشین صارفین کے لئے درد سر بن گئی۔

یہ مشین کافی عرصے سے بندھ ہے۔جس کے باعث نیشنل بنک کے صارفین کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

کیوں کہ مہینے کے شروع کے دنوں میں تنخواہ دار ملازمین اور پنشنرز کا کافی رش ہوتا ہے جب وہ ATM مشین سے پیسے نکالنے جاتے ہیں تو گرل والے دروازے پر ایک بڑا تالا ان کا منہ چڑا رہا ہوتا ہے۔کیوں کہ دوسرے بنکوں کے ATM سے پیسوں کی لمٹ اور پیسوں کی کٹوتی بھی ہوتی ہے۔جس کے باعث NBP کے صارفین کو شدید مشکلات اور اذیت کا شکار ہونا پڑتا ہے۔NBP کے صارفین نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان، نیشنل بنک آف پاکستان کے اعلیٰ حکام اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئیوہ ATM مشین کی بحالی کے لیئے اقدامات کریں تاکہ صارفین کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :