غیر قانونی گیس ری فلنگ اور پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈائون،سات ملزمان گرفتار

منگل 25 مارچ 2025 18:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) پنجاب حکومت کے احکامات پر راولپنڈی پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں غیر قانونی گیس ری فلنگ اور پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے سات ملزمان گرفتار کر لئے ۔

(جاری ہے)

منگل کو پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں اجمل، سلیمان، عمر، آصف، جاوید، لقمان اور سہیل شامل ہیں، ملزمان سے سلنڈر، موٹریں اور دیگر سامان برآمدہوا، ملزمان کے خلاف کارروائیاں تھانہ ٹیکسلا، مورگاہ، ائیرپورٹ اور واہ کینٹ کے مختلف علاقوں میں کی گئیں۔

ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھاکہ غیر قانونی گیس ری فلنگ اور پٹرول ایجنسیوں کی دکانوں کو سیل کرنے کے پراسیس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بڑے کریک ڈائون کا آغاز کیا گیا ہے۔