آڈیو لیک کیس،علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 18 اپریل تک ملتوی کر دی

منگل 25 مارچ 2025 20:25

آڈیو لیک کیس،علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2025ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں عدم حاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 18 اپریل تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

منگل کوکیس کی سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں موجود تھے اور انہوں نے حاضری لگائی۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 18 اپریل کو مقرر کر دی۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور اسد فاروق کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے، کیس کی سماعت آئندہ ماہ 18 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :