گوادر میں یوم پاکستان کی پرجوش تقریبات کا انعقاد

یوم پاکستان کے موقع پر پورے ملک میں جشن کا سماں

منگل 25 مارچ 2025 20:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2025ء)گوادر میں یوم پاکستان کی پرجوش تقریبات کا انعقاد، یوم پاکستان کے موقع پر پورے ملک میں جشن کا سماں، تقاریب میں تقاریری مقابلے، کار ریلی، اور پیدل مارچ جیسی منفرد سرگرمیاں شامل تھیں، پیدل مارچ کے دوران پاکستان کا طویل عرض جھنڈا لہرایا گیا ۔

(جاری ہے)

اورماڑہ ، پسنی اور جیونی میں یوم پاکستان کے حوالے سے مختلف تقریبات منعقد کی گئیں، تقاریب میں تقاریری مقابلے، کار ریلی، اور پیدل مارچ جیسی منفرد سرگرمیاں شامل تھیں، گوادر میں بڑی تعداد میں عوام نے مارچ کیا ، گوادر میں جوش و خروش کے ساتھ عوام اور سول انتظامیہ نے پیدل مارچ کے دوران پاکستان کا طویل عرض جھنڈا لہرایا، مارچ کے دوران عوام نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور وطن سے محبت کا اظہار کیا، عوام نے 200 سے زائد گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے ذریعے ریلی میں شرکت کی، گوادر کی عوام سے ملک سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گوادر سے سیاچن ہم سب ہیں ایک جان، میرا دل پاکستان اور میری جان پاکستان ہے، ہم سب کو مل کر پاکستان کو مضبوط بنانا ہوگا، محنت ہے پہچان ہماری اور جان ہے پاکستان ہماری، ،