
ٌ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ‘ لاہورمیں تحریک پاکستان کی نادر ونایاب تصاویر کی نمائش کا انعقاد
منگل 25 مارچ 2025 21:35
(جاری ہے)
پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کا کہنا تھا کہ ہر سال 23 مارچ کے موقع پر ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کے اشتراک سے اس تصویری نمائش کا انعقاد کیا جاتا ہے ادارہ کی کلیکشن بہت بہترین ہے ‘ہمارا مقصد ہے کہ نئی نسل کو اپنے قومی ورثہ اور تحریک پاکستان کی تاریخ سے روشناس کرایا جا سکے۔
مسلم لیگ اور تحریک پاکستان کی پوری تاریخ اس نمائش میں موجود ہے جو نوجوان نسل کے لیے ایک بہترین کاوش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور شہر کے طلبہ و طالبات کو بھی اس طرح کی نمائش دیکھنی چاہیے تاکہ وہ اپنی تاریخ سے واقف ہو سکیں ۔ ہمیں اپنے نیشنل ہیریٹیج اور تاریخ پر فخر کرنا چاہیے۔ ناہید عمران گل کا کہنا تھا اس نمائش کا مقصد نوجوان نسل کو قیام پاکستان کی خاطر دی جانیوالی قربانیوں اور تحریک پاکستان کے اہم تاریخی واقعات سے آگہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مشاہیر تحریک پاکستان کی حیات وخدمات سے آگاہ کرنا ہے۔ محمد سیف اللہ چوہدری نے کہا کہ ایسی نمائشوں کے انعقاد کا مقصد نئی نسل کو وطن عزیز کی خاطر دی جانیوالی قربانیوں سے آگہی فراہم کرنا ہے۔ آزادی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اور ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے۔ طلبہ وطالبات نے نمائش میں رکھی گئی تصاویر میں گہری دلچسپی کااظہار کیا جبکہ انہیں تاریخی تصاویر کے پس منظر سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ناہید عمران گل نے پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کو ادارہ کی مطبوعات کا ایک سیٹ بھی پیش کیا۔مزید قومی خبریں
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.