راولپنڈی،زیر زمین سیوریج لائن میں دھماکا، سڑک پر شگاف، عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے

منگل 25 مارچ 2025 22:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)راولپنڈی کے علاقے خیابان سرسید میں زیر زمین سیوریج لائن دھماکے سے پھٹ گئی۔اہل علاقہ کے مطابق دھماکے سے سڑک پر شگاف پڑگیا، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ نے بتایاکہ خیابان سرسید میں زیر زمین سیوریج لائن میں تیسری بار دھماکا ہوا ہے، علاقے میں جوتے کی فیکٹری کے باعث سیوریج لائن میں گیس بھرجاتی ہے۔اہل علاقہ کے مطابق سیوریج لائن میں گزرنے والی گیس پائپ لائن بھی لیک ہے، سوئی گیس والوں کو کئی بار درخواست دی، شنوائی نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :