پی ایس ایل10، ترانے کیلئے نام فائنل، پی سی بی نے اعلان کردیا

ماضی میں بھی کئی بار یہ گلوکار اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 26 مارچ 2025 11:47

پی ایس ایل10، ترانے کیلئے نام فائنل، پی سی بی نے اعلان کردیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 مارچ 2025ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ترانے کیلئے انتظامیہ نے معروف گلوکار کی خدمات حاصل کرلیں۔ 
پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا، یہ ایونٹ 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔ 
شائقین کرکٹ دلچسپ میچز کے آغاز سے قبل ہر سال کی خصوصی ترانے کا انتظار کررہے ہیں، جس کیلئے انتظامیہ نے معروف گلوکار علی ظفر کی خدمات حاصل کرلی ہیں تاکہ فینز کے جوش و خروش کو بڑھایا جاسکے۔

(جاری ہے)

 
پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ترانے کا ایک پوسٹر جاری کیا گیا جس میں علی ظفر کو نقاب میں دیکھا گیا۔ 
البتہ ترانے کے نام کے حوالے سے پی سی بی نے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں بس یہی بتایا کہ جلد پی ایس ایل 10 کا ترانہ علی ظفر کی آواز میں ریلیز کیا جائے گا۔ 

 
یاد رہے کہ علی ظفر متعدد بار پی ایس ایل کا ترانا گا چکے ہیں، گزشتہ سیزن میں بھی پی ایس ایل اینتھم 'کُھل کے کھیل' میں انہوں نے ہی آواز کا جادو جگایا تھا۔