اسرائیلی صدر قیدیوں کی رہائی حکومتی اہم ترجیح نہ ہونے پر حیران

ہمیں کبھی بھی اس کو اپنی آنکھوں سے اوجھل نہیں کرنا چاہیے،ویڈیوبیان

بدھ 26 مارچ 2025 12:06

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)اسرائیلی صدر نے کہا ہے کہ وہ اس امر پر بہت حیرت زدہ ہیں کہ غزہ میں حماس کی قید میں موجود اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اب حکومتی اہم ترجیح نہیں رہی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں صدر نے کہا 'میں مکمل حیرت زدہ ہو کر رہ گیا جب مجھے اچانک پتا چلا کہ قیدیوں کی رہائی کو حکومتی ترجیحات کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

' ان کا یہ بیان ان کے دفتر نے ویڈیو کی شکل میں جاری کیا۔اضحاق ہرزوگ نے ویڈیو بیان میں کہا 'یہ ضروری تھا کہ ہم اپنے قیدیوں کو غزہ سے واپس لانے کے لیے اپنا کام جاری رکھتے تاکہ وہ اپنے گھروں میں ہوتے اور یہ کوششیں اس وقت تک جاری رہتیں جب تک آخری قیدی واپس نہ آجاتا،انہوں نے کہاکہ ہمیں کبھی بھی اس کو اپنی آنکھوں سے اوجھل نہیں کرنا چاہیے۔ ایک قوم کے طور پر اسے اس وقت تک آگے رکھنا چاہیے جب تک ایک ایک قیدی اپنے گھر کو واپس نہیں پہنچ جاتا۔ یہ ہماری قومی کوشش کا حصہ ہوناچاہیے۔

متعلقہ عنوان :