کولمبیا یونیورسٹی ، غزہ جنگ مخالفین کے ساتھ ٹرمپ انتظامیہ کا تنازعہ عدالت پہنچ گیا

بدھ 26 مارچ 2025 13:48

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)امریکہ کی مشہور اور معتبر درسگاہ کولمبیا یونیورسٹی کے فیکلٹی کے گروپس ٹرمپ انتطامیہ کی طرف سے حالیہ مہینوں میں فنڈنگ میں کمی اور بعض تعلیمی اداروں کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جو اس امر کا اظہار ہے کہ جس تنازعہ کو پہلے صرف طلبہ کی طرف سے باور کرانے کی کوشش تھی اب اساتذہ بھی اس میں متحرک حصے کے طور پرموجود ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسروں کے نمائندہ گروپوں نے ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر کیا ہے۔ اس انتظامیہ نے یونیورسٹی کو کیمپس میں ہونے والے مظاہروں پر قوانین کو سخت کرنے پر مجبور کرنے کے لیے فنڈز کا دبا استعمال کرنے کے اقدامات کیطور پر فنڈز میں 400 ملین ڈالرکمی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :