امریکہ کایوکرین جنگ مذاکرات میں سہولت کاری پر سعودی ولی عہد سے اظہار تشکر

بدھ 26 مارچ 2025 13:49

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ امریکہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس نے اعلان کیا کہ روس اور یوکرین نے بحیرہ اسود میں لڑائی ختم کرنے کا عہد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیئف نے بحیرہ اسود میں حملے بند کرنی کا وعدہ کیا ہے۔وائٹ ہائوس نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ اور یوکرین نے جنگی قیدیوں کے تبادلے کو مکمل کرنے میں مدد کے لیے واشنگٹن کے عزم پر اتفاق کیا ہی ۔انہوں نے کہا کہ وہ ریاض میں کیئف اور ماسکو کے درمیان مذاکرات کی سہولت فراہم کرتے رہیں گے۔