چیچہ وطنی میں قومی شاہراہ پر نجی کالج کا طالب علم ٹرک کی زد میں آکرجاں بحق

بدھ 26 مارچ 2025 14:28

چیچہ وطنی میں قومی شاہراہ پر    نجی کالج کا طالب علم  ٹرک کی زد میں آکرجاں ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) چیچہ وطنی میں قومی شاہراہ پر ٹریفک کے ایک حادثہ میں نجی کالج کا طالب ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا،ریسکیوذرائع کے مطابق بائی پاس روڈ پر واقع نجی کالج سے کچھ ہی فاصلے پر پیش آیا جہاں اسی کالج میں زیرتعلیم طالب علم موٹر سائیکل سے گرکرعقب سے آنیوالے ٹرک کی زد میں آکرزندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا، متوفی کی شناخت 19سالہ زین العابدین ساکن116،بارہ سے ہوئی ہے،متوفی اپنے والدین کی اکلوتی اولادتھا،پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔\378