سرگودھا، منشیات فروش اشتہاری مجرم پولیس مقابلہ میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا

بدھ 26 مارچ 2025 14:53

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)سرگودھا پولیس مقابلہ میں دو اہلکاروں کو شہید اور دو جوانوں کو زخمی کرنے والا منشیات فروش اشتہاری مجرم دوسرے پولیس مقابلہ میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا جس کی نعش کو پوسٹمارٹم کے ہسپتال منتقل کر کے دیگر ساتھی ملزمان کی تلاش میں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق قصبہ لکسیاں کے علاقہ موضع ٹبی سیداں میں منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لئے 22 مارچ کو چھاپہ پر پولیس مقابلہ میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے دو پولیس کانسٹیبلان شفیق،عمران شہید اور سب انسپکٹر ممتاز و ایلیٹ فورس کا کانسٹیبل نعمان شدید زخمی ہو گئے جس میں ملوث منشیات فروشوں کی موضع ٹبی سیداں کے دریائی علاقہ میں موجود گی کی اطلاع پر گزشتہ روز تھانہ لکسیاں پولیس نے سرچ آپریشن شروع کیا تو پولیس مقابلہ میں منشیات فروش اشتہاری مجرم اقبال شاہ سکنہ ٹبی سیداں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔

جس کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور پولیس دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر مصروف تفتیش ہے۔