
جے آئی ٹی کی تشکیل غیر قانونی ہے،پی ٹی آئی نے جے آئی ٹی کی تشکیل کو عدالت میں چیلنج کر دیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماوں کو طلب کرنے والی جے آئی ٹی چیلنج کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 21 اپریل تک جواب طلب کرلیا
فیصل علوی
بدھ 26 مارچ 2025
12:30

(جاری ہے)
جے آئی ٹی ہیڈ کرنے والا انویسٹی گیشن ایجنسی کا افسر ہونا چاہیے۔
آئی جی ہیڈ ہی نہیں کرسکتا۔ سائبر کرائم سے متعلق تحقیقات ایف آئی اے اور انویسٹی گیشن ایجنسی کرتی ہے پولیس نہیں۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا یہ سارا کام ہے۔ کبھی کہتے ہیں پرانی ایجنسی ختم ہوگئی۔ نئی آگئی کبھی کہتے ہیں پرانی بحال ہوگئی ہے۔ جسٹس راجا انعام امین منہاس کے روبرو سماعت میں درخواست گزار کے وکیل نے دلائل میں بتایا کہ 26 جولائی کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے پیکا کے تحت جے آئی ٹی تشکیل دی جو آئی جی کی سربراہی میں چل رہی ہے۔ سیکشن 30 کے تحت یہ جے آئی ٹی غیر قانونی ہے۔جے آئی ٹی تشکیل کا نوٹیفکیشن سیکشن 30 کے بھی منافی ہے۔وکیل نے کہا کہ رول ٹو کے مطابق الیکٹرانک کرائم سے متعلق مجاز افسر ڈی ہونا چاہیے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہے یہاں رولز کی بھی خلاف ورزی ہوئی ہے؟، وکیل نے بتایا کہ جی بالکل رولز کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔بعد ازاں عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 21 اپریل تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ حکومت نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کیخلاف جوائنٹ انوسٹی گشن ٹیم (جے آئی ٹی )بنائی تھی۔ وفاقی حکومت کی قائم جے آئی ٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کررہے تھے۔ جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ2016 کے تحت بنائی گئی تھی۔جے آئی ٹی پی ٹی آئی ارکان کے خلاف ریاست مخالف پروپیگنڈے کے حوالے سے تحقیقات کر رہی تھی۔مزید اہم خبریں
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
-
بھارت کی آبی جارحیت کے باعث دریائے چناب ،ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھنے لگی
-
وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی
-
غریب ممالک کو پائیدار ترقی کے حصول میں مالی وسائل فراہم کرنے کا مطالبہ
-
حکومت کا پاکستانی پاسپورٹ کی بہتری کا دعوٰی غلط نکلا
-
وفاقی حکومت کا بجلی بلوں میں صوبائی الیکٹرسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.