ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر کی زیر صدارت عید کے دوران سکیورٹی ا نتطامات بارے اجلاس

بدھ 26 مارچ 2025 15:36

پٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود کی زیر صدارت عید الفطر کی تیاریوں اور عید کے دوران سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر نے عیدالفطر کی تیاریوں اور سکیورٹی کے حوالے سے جامع اور مربوط سکیورٹی پلان، ٹریفک منیجمنٹ پلان، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور آتشیں سامان پر پابندی، عید گاہ اور بازاروں کی صفائی، ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم کے قیام، لوڈ شیڈنگ منیجمنٹ، سیاحوں کے لئے سہولت مرکز و دیگر امور پر تمام متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر نے ریسکیو1122 اور سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کو ضروری مشینری کے ساتھ ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :