وزیرریلوے حنیف عباسی کا کوئٹہ ریلوے سٹیشن کا دورہ

وفاقی وزیرریلوے اوردیگر حکام نے حملے سے متاثرہ جعفر ایکسپریس کی بوگیوں کا معائنہ کیا

بدھ 26 مارچ 2025 15:53

وزیرریلوے حنیف عباسی کا کوئٹہ ریلوے سٹیشن کا دورہ
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا۔چیئرمین مظہر علی شاہ اور سی ای او ریلوے امیر بلوچ بھی وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ہمراہ کوئٹہ ریلوے سٹیشن پہنچے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر ریلوے اور دیگر حکام نے حملے سے متاثرہ جعفر ایکسپریس کی بوگیوں کا معائنہ کیا۔دوسری جانب کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس 15 ویں روز بھی معطل ہے، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث ٹرین سروس معطل رکھی گئی ہے۔یاد رہے کہ بولان میں 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ٹرین سروس معطل کی گئی تھی۔