وفاقی محتسب عملی طور پہ سستا فوری انصاف عوام کی دہلیز پر فراہم کر رہا ہے،ملک مشتاق احمد اعوان

بدھ 26 مارچ 2025 15:55

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) وفاقی محتسب عملی طور پہ سستا فوری انصاف عوام کی دہلیز پر فراہم کر رہا ہے،وفاقی محتسب کی کارکردگی کے باعث لوگ بڑی تعداد میں اپنے مسائل کے حل کے لیے وفاقی محتسب کی عدالت میں رجوع کر رہے ہیں،وفاقی محتسب لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے زریعہ بہترین خدمات انجام دے رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ملک مشتاق احمد اعوان وفاقی محتسب گوجرانولہ ڈویژن نے اپنے دورہ سیالکوٹ کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے اپنے ادارے کی سا لا نہ رپورٹ برا ئے سال 2024ء صدر پا کستان آ صف علی زرداری کو پیش کر دی ہے۔رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ ان کے ادارے کو سال 2024ء کے دوران ریکا رڈ شکایات موصول ہو ئیں جن کی تعداد2 لا کھ 26 ہزار372 تھی جو سال 2023ء کے مقا بلہ میں 17 فیصد زیا دہ رہیں۔

(جاری ہے)

سال 2024ء کے دوران2 لا کھ 23 ہزار 198 شکا یات کے فیصلے کئے گئے جو گزشتہ بر س کے مقا بلے میں 16 فیصد زیا دہ تھے۔

شکا یات میں یہ اضا فہ کھلی کچہریوں، تنازعات کے غیر رسمی حل کے پروگرام آ ئی آ ر ڈی اور سر کا ری دفا تر کے معا ئنوں جیسے اقدا مات کا نتیجہ ہے۔ رپورٹ کے مطا بق 93.21 فیصد فیصلوں پر عملد رآ مد بھی ہو گیا ہے جس سے ظا ہر ہو تا ہے کہ یہ ادارہ عوام النا س کے لئے کتنا مفید اور مو ثر ہے۔ رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ وفاقی محتسب کا ادارہ مظفر آ باد آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور سا ہیوال سمیت ملک کے25 شہروں میں مو جود ہے جو عوام النا س کو ان کے گھر کی دہلیز پر مفت اور جلد انصاف فرا ہم کر رہا ہے اور حقیقتاً غر یبوں کی عدا لت ہے۔

رپورٹ کے مطا بق بچوں کی فلا ح کے لئے کام کر نے کے ساتھ ساتھ یہ ادارہ بیرون ملک پا کستا نیوں کے مسا ئل کے حل کے لئے بھی کو شاں ہے اور اس مقصد کے لئے ادارے نے پا کستان کے تمام بین الا قوامی ہوا ئی اڈوں پر یکجا سہو لیا تی مرا کز قا ئم کر رکھے ہیں، جہاں بیرون ملک پا کستا نیوں سے متعلق تمام محکموں کے نما ئند گان چوبیس گھنٹے موجود رہتے ہیں اور شکا یات کا فو ری ازالہ کر تے ہیں۔

بیرون ملک پا کستانیوں کے شکا یات کمشنر کے ذریعے سال 2024ء کے دوران 149,060 پاکستا نیوں کے مسا ئل حل کئے گئے۔ رپورٹ میں ایشین امبڈ سمین ایسو سی ایشن (اے او اے) میں وفاقی محتسب کے بھر پور کر دار کے با رے میں بھی بتا یا گیا ہے کہ اے او اے کی صدا رت بھی پا کستان کے پا س ہے اور اس پلیٹ فا رم سے ایشیا ء میں محتسب کے تصور کو اجا گر کر نے کی کو شش کی جا تی ہے۔