گورنمنٹ گرلز ھائی اسکول تیتراں پنجکوٹ کے نام کو لیفٹیننٹ کرنل شہید آصف اعوان کے نام سے منسوب کر دیا گیا

بدھ 26 مارچ 2025 15:56

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء) حکومت آزاد کشمیر کا ایک اور احسن اقدام،گورنمنٹ گرلز ھائی اسکول تیتراں پنجکوٹ کے نام کو لفٹینٹ کرنل شھید آصف اعوان کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔ڈویژن بھر سمیت حلقہ لچھراٹ،کوٹلہ اور شہریان مظفرآباد میں طمانیت کی لہر دوڑ گئی۔امن اتحاد ایکشن کمیٹی و بنت حوا ایکشن کمیٹی سمیت سول سوسائٹی کی جانب سے حکومت کے اس اقدام پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔

عوام الناس اور حلقہ کوٹلہ،لچھراٹ و شہریوں کا کہنا ہے کہ کرنل آصف اعوان شھید کی خدمات ملک کے لیے جو تھی اور قوم ملک کے لیے جس طرح انہوں نے جان کا نذرانہ پیش کیا تو کوئی یونیورسٹی ان کے نام ہونی چاہیے تھی، پھر بھی اس وقت جو میسر تھا تو یہ بھی اعلی قدم ہے۔

(جاری ہے)

لوگوں کا مذید کہنا تھاکہ کرنل آصف اعوان شھید میرا کلسی پنجکوٹ کے رہائشی تھے اور قوم کے ہیرو ثابت ہو?، اپنے فرائض کی ادائیگی کے وقت شہادت کا رتبہ حاصل کر کے قومیں جب اپنے ہیروز کو یاد رکھتی ہیں زندہ رکھتی ہیں ترقی پاتی ہیں،حکومت آزاد جموں وکشمیر کا بہترین فیصلہ ہے، ملک کی خاطر جان قربان کرنے والے اس سے کہیں زیادہ کے مستحق ہیں۔

جو قوم اپنے ھیرو کو یاد رکھتی ھیں وہ کبھی ناکام نہیں ہوتیں،سیاسی،سماجی، مذہبی،تجارتی،عوامی،علمی،ادبی حلقوں کے عمائدین اور سول سوسائٹی کے زعماء کا مذید کہنا تھاکہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ گلی محلے کے نمبرداروں کی نسبت ریاست کے لیے قربانی دینے والوں اور ریاست کے لیے خدمات سرانجام دینے والوں کے لیے ادارے منسوب کرنا ان کی قربانی اور خدمات کی اکنالجمنٹ ہے۔ کم از کم بچوں کو یہ مثال تو دی جا سکتی ہے کہ آپ کا ادارہ جس شخصیت کے نام سے منسوب ہے اس کی کیا خدمات و قربانیاں ہیں۔ یہ منسوبیت آپ کے انصاف کی بھی اکنالجمنٹ ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک کرنل آصف اعوان شھید کو جنتوں کا مکین بنائے۔