
جدید سیکیورٹی فیچرز پر مبنی 100 اماراتی درہم کا نیا نوٹ جاری
ْنئے نوٹ کے اگلے حصے پر متحدہ عرب امارات کے ثقافتی ورثے ام القوین فورٹ کی تصویر ہے ،رپورٹ
بدھ 26 مارچ 2025 16:09

(جاری ہے)
علاوہ ازیں نئے نوٹ کے ڈیزائن میں اتحاد ریلوے نیٹ ورک بھی شامل ہے جو گلف کوآپریشن کونسل ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔
100 درہم کا نیا نوٹ امارات کے مرکزی بینک کے قومی کرنسی پروجیکٹ کے تیسرے اجرا کا حصہ ہے اور اس کا ڈیزائن ملک کی کامیابی کی کہانی کو نمایاں کرتا ہے جس میں ثقافتی اور ترقیاتی علامتیں شامل ہیں جو کہ عالمی اقتصادی اور تجارتی مرکز بننے کے لیے ملک کے سفر کی عکاسی کرتی ہیں۔نئے نوٹ کو صارفین کے اعتماد کو بڑھانے اور جعل سازی سے نمٹنے کے لیے جدید ترین سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جن میںاسپارک فلو ڈائمینشنز اور مختلف رنگوں والی سیکیورٹی چپ کنیگرام کلرز بھی شامل ہے۔بصارت سے محروم افراد کی آسانی کے لیے نوٹ پر بریل علامات بھی شامل کی گئی ہیں تاکہ وہ نوٹ کی شناخت آسانی سے کر سکیں۔پولیمر سے بنے بینک نوٹ روایتی کاغذی نوٹوں کے مقابلے میں زیادہ پائیدار ہوتے ہیں اور زیادہ دیر تک چلتے ہیں۔متحدہ عرب امارات میں یہ نیا نوٹ 24 مارچ کو جاری کیا گیا ہے اور ساتھ ہی بینکوں اور ایکسچینج ہاسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی کیش ڈپازٹ مشینیں اور نوٹ گننے والی مشینیں اپڈیٹ کریں تاکہ نیا نوٹ با آسانی قبول کیا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران کا چینی جی-10 سی لڑاکا طیاروں کی خریداری کا فیصلہ
-
دبئی میں فلائنگ ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز
-
میٹھی سفارتکاری، ابوظبی میں پاکستانی آموں کا رنگا رنگ میلہ
-
امریکا نے اسرائیل کو 51 کروڑ ڈالر کے خطرناک بموں کی کٹس فروخت کردیں
-
ٹرمپ کی ایلون مسک پر کڑی تنقید ،حکومتی معاونت پر انحصار کا الزام
-
ترکیہ،توہین رسالت کی جسارت کے شبہے میں ترک کارٹونسٹ گرفتار
-
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی، ایران
-
ناکہ بندی کے باوجود ایران کی ریکارڈ 70بلین ڈالر تیل کی سالانہ سیل
-
غزہ کی موجودہ صورت حال کی ذمے دار حماس ہے،امریکی محکمہ خارجہ
-
اسرائیل فوجی کارروائیوں پر اربوں ڈالر پھونک چکا، امریکی ادارہ
-
امارات میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
-
امریکا کی کیوبا پر سخت پالیسی بحال کردی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.