بارشوں کی کمی سے ربیع سیزن کی فصلیں متاثر ہو سکتی ہیں،ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب

بدھ 26 مارچ 2025 16:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) بارشوں کی کمی سے ربیع سیزن کی فصلیں متاثر ہو سکتی ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر کے کمشنر ڈی سیز اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا ۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں موسم سرما میں 38 فیصد کم بارشیں ہوئیں ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ بہاولپور ، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں خشک سالی کا امکان زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

بارشوں کی کمی سے ربیع سزین کی فصلیں متاثر ہو سکتی ہیں۔ چاول کی پیداوار متاثر ہونے سے کسانوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔کسانوں کو ممکنہ آبی قلت کے خدشے بارے پیشگی آگاہ کیا جائے۔ تھل اور چولستان میں پانی کی متوقع کمی کے پیشِ نظر پیشگی انتظامات مکمل ہیں اور انتظامیہ الرٹ رہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ شعوری مہم میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھی حصہ بنایا جائے گا۔احتیاطی تدابیر سے فصلوں کو ہونے والے نقصان سے بچایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ممکنہ آبی قلت سے نمٹنا سب کی ذمہ داری ہے۔