امریکی صدر کی پبلک ریڈیو اور پی بی ایس کے فنڈز میں کٹوتی کی خواہش کا اظہار

بدھ 26 مارچ 2025 16:44

امریکی صدر کی  پبلک ریڈیو اور پی بی ایس  کے فنڈز میں کٹوتی کی خواہش کا ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل پبلک ریڈیو (این پی آر) اور پبلک براڈکاسٹنگ سروس (پی بی ایس) پر’’ انتہائی متعصب" ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے لیے وفاقی فنڈنگ میں کٹوتی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

العربیہکے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں کو بتایا وہ ان کے لیے وفاقی فنڈنگ میں کٹوتی کے بہت زیادہ خواہشمند ہیں اور میرے لیے اسے ختم کرنا قابلِ فخر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام پیسہ ضائع ہو رہا ہے اور ان اداروں کا نکتہ نظر بہت متعصب ہے۔\932