ترکیہ، متوقع صدارتی امیدوار امام اوغلو کی گرفتاری کے خلاف احتجاج 55 صوبوں تک پھیل گیا

بدھ 26 مارچ 2025 16:51

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)امام اوغلو کی بدعنوانی اور دہشت گردی کے الزامات میں گرفتاری کے بعد سے احتجاج کا سلسلہ استنبول سے ترکی کے 55 سے زائد صوبوں تک پھیل چکا ہے، جہاں مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امام اوغلو کی بدعنوانی اور دہشت گردی کے الزامات میں گرفتاری کے بعد سے احتجاج کا سلسلہ استنبول سے ترکی کے 55 سے زائد صوبوں تک پھیل چکا ہے، جہاں مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔حالیہ احتجاج میں گرفتار مظاہرین کی تعداد 14 سو سے تجاوز کرچکی ہے۔ پولیس نے استنبول میں مظاہرین پر واٹر کینن کا استعمال کیا ہے۔ ترک صدر کی مظاہرین سے صبر اور عقل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔