وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا وژن،راولپنڈی کے بازاروں میں خواتین اہلکاروں کی تعیناتی

بدھ 26 مارچ 2025 17:34

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا وژن،راولپنڈی کے بازاروں میں خواتین اہلکاروں ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن پر راولپنڈی کے بازاروں میں ویمن سیفٹی سکواڈ تعینات کردیا گیا ہے ۔اس حوالے سے سی پی او سید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ ویمن سیفٹی سکواڈ بینک روڈ اور کمرشل مارکیٹ میں فرائض سرانجام دے گا۔ ضلعی و ٹریفک پولیس کی لیڈی افسران سکواڈ کا حصہ ہیں، ویمن سیفٹی سکواڈ سکوٹی اور سائیکل پر بازاروں میں گشت کرے گا، ویمن سیفٹی سکواڈ کا مقصد خواتین کو محفوظ اور پر سہولت ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے آخری ایام میں بازاروں میں رش کے پیش نظر ویمن سیفٹی سکواڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، ویمن سیفٹی سکواڈ خواتین کو ہراسمنٹ اور دیگر جرائم سے تحفظ کے لئے کام کرے گا۔ ویمن سیفٹی سکواڈ بازار گشت اور مانیٹرنگ کے فرائض سرانجام دے گا۔ ویمن سیفٹی سکواڈ کے آغاز کے موقع پر ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی، ڈی ایس پی کینٹ، ایس ایچ او کینٹ اور دیگر افسران موجود تھے،وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق ہم خواتین کو محفوظ ترین ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں، خواتین پہلے سے زیادہ اعتماد کے ساتھ اپنی عید کی شاپنگ کرنے آ سکتی ہیں، خواتین کا تحفظ اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔