بابرکت مہینے میں فوڈ سیفٹی اولین ترجیح، سحر و افطار پوائنٹس کی چیکنگ جاری

بدھ 26 مارچ 2025 17:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)بابرکت مہینے میں فوڈ سیفٹی اولین ترجیح ہے، رمضان المبارک میں بلا تعطل سحر و افطار پوائنٹس کی چیکنگ جاری ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے حکم پر 74ہزار 382 فوڈ پوائنٹس یونٹس کی چیکنگ کی گئی اور 223 پوائنٹس بند کر کے 104 مقدمات درج کروائے گئے، تفصیلات کے مطابق 7800 سے زائد کو 10 کروڑ 94لاکھ 77ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ اشیاء خورونوش کے 957 سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بجھوائے گئے،9ہزار 57 ڈیری شاپس اور 25ہزار 832 ملک سپلائرز کی چیکنگ کی گئی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا 2کروڑ 27لاکھ 13ہزار لٹر سے زائد دودھ کی چیکنگ کے دوران81ہزار 700 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا،17ہزار 658 کلو ایکسپائر اشیاء، 41ہزار 528 لٹر آئل، 19ہزار 416 لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس تلف کی گئیں،9400 کلو سے زائد ناقص سموسہ پٹی،9100 کلو سے زائد ناقص کیچپ، ساسز بھی تلف کر دی گئیں،قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر فوڈ پوائنٹس کو بند کیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا ایکسپائر اشیاء کی برآمدگی اور ریکارڈ کی عدم دستیابی پر جرمانے عائد کیے گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ماہ مبارک میں خوراک کے ہر چھوٹے بڑے کارروبار کو چیک کیا گیا، خوراک کی تیاری میں ناقص مضر صحت اجزاء استعمال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، عوام تک غذائیت سے بھرپور خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے مسلسل کریک ڈاؤن جاری ہے، خوراک کے معیار میں بہتری کے لیے بین الاقوامی طرز پالیسیوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔