سینیٹر عرفان صدیقی کا سینئر صحافی نوید اکبر سے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 26 مارچ 2025 18:12

سینیٹر عرفان صدیقی کا سینئر صحافی نوید اکبر سے والد کے انتقال پر اظہار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) کے سیکرٹری جنرل اور آج ٹی وی کے سینئر رپورٹر نوید اکبر چوہدری سے ان کے والد کی وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے نوید اکبر چوہدری اور اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ والد کی وفات یقیناً ایک بڑا غم ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور اہل خانہ کو صبر دے۔