آزاد کشمیر فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت غیرمعیاری پراڈکٹس کی فروخت پر پابندی عائد

بدھ 26 مارچ 2025 21:29

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) این آئی ایچ اسلام آباد کی تجزیاتی رپورٹ کی روشنی میں آزاد کشمیر فوڈ اتھارٹی نے Mominبناسپتی کے Batch #27اور Adams کمپنی کی پراڈکٹ (Unsalted Butter) کےBatch#250 کوغیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اندرون آزادکشمیر خرید وفروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ناظم خوراک /سیکرٹری فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر فوڈ اتھارٹی ایکٹ2017 کی سیکشن 25 Unsafa Food کے تحت Momin بناسپتی اور Adams کمپنی کی غیرمعیاری پراڈکٹس کی آزاد کشمیر میں فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان پراڈکٹس کی فوری طور پر ضبطگی عمل میں لائیں اور رپورٹ پیش کریں۔