ہزاروں بچوں کو عید کے کپڑے تقسیم کردیئے، پروین سعید

بدھ 26 مارچ 2025 21:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)عید کے رنگ کھانا گھر کے سنگ کھانا گھر کی باجی پروین سعید کی جانب سے عید کے حوالے سے غریب اور بے سہارا لوگوں کے لیے بازار لگا دیا جس میں رنگا رنگ کپڑے بچوں اور بڑوں میں ہزاروں کی تعداد میں فری تقسیم کیے گئے عوام کا کہنا تھا پروین باجی پورے سال کھانا تو کھلاتی ہی ہیں اور ساتھ میں ماہ رمضان مبارک مہینے میں افطاری راشن اور بچوں اور بڑوں کے کپڑے بھی تقسیم کیے جاتے ہیں ہماری دعا ہے کہ پروین باجی کو اللہ تعالی صحت اور تندرستی والی زندگی عطا فرمائے اسی طرح لوگوں کو خدمات دیتی رہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باجی پروین سعید کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہوتی ہے کہ میں ان لوگوں کے کام ا سکوں جو اس مہنگائی کے دور میں کس طرح اپنا گزر بسر کر رہے ہیں میری کوشش ہوتی ہے کہ میرے پاس آنے والی عوام مایوس نہ لوٹے انشاء اللہ آگے بھی اس طرح کے کام کرتی رہوں گی۔

متعلقہ عنوان :