محکمہ فوڈ اتھارٹی کی چیکنگ، 7800 سے زائد فوڈ پوائنٹس کو 10 کروڑ 94لاکھ سے زائد کے جرمانے

ناقص انتظامات پر223 پوائنٹس بند، 104 مقدمات درج، جعلی کولڈ ڈرنکس، 9400 کلو سموسہ پٹی، 9100 کلو کیچپ، ساسز تلف کردی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 26 مارچ 2025 19:21

محکمہ فوڈ اتھارٹی کی چیکنگ، 7800 سے زائد فوڈ پوائنٹس کو 10 کروڑ 94لاکھ سے ..
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 26 مارچ 2025ء ) محکمہ فوڈ اتھارٹی نے چیکنگ کے دوران 7800 سے زائد فوڈ پوائنٹس کو 10 کروڑ 94 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کردیئے ہیں۔ بابرکت مہینے میں فوڈ سیفٹی اولین ترجیح ہے، رمضان المبارک میں بلا تعطل سحر و افطار پوائنٹس کی چیکنگ جاری ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے حکم پر 74 ہزار 382 فوڈ پوائنٹس یونٹس کی چیکنگ کی گئی اور 223 پوائنٹس بند کر کے 104 مقدمات درج کروائے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 7800 سے زائد کو 10 کروڑ 94 لاکھ 77 ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ اشیاء خورونوش کے 957 سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بجھوائے گئے، 9 ہزار 57 ڈیری شاپس اور 25 ہزار 832 ملک سپلائرز کی چیکنگ کی گئی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا 2 کروڑ 27 لاکھ 13ہزار لٹر سے زائد دودھ کی چیکنگ کے دوران81 ہزار 700 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا، 17ہزار 658 کلو ایکسپائر اشیاء، 41 ہزار 528 لٹر آئل، 19ہزار 416 لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس تلف کی گئیں، 9400 کلو سے زائد ناقص سموسہ پٹی، 9100 کلو سے زائد ناقص کیچپ، ساسز  بھی تلف کر دی گئیں، قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر فوڈ پوائنٹس کو بند کیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا ایکسپائر اشیاء کی برآمدگی اور ریکارڈ کی عدم دستیابی پر جرمانے عائد کیے گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ماہ مبارک میں خوراک کے ہر چھوٹے بڑے کارروبار کو چیک کیا گیا، خوراک کی تیاری میں ناقص مضر صحت اجزاء استعمال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، عوام تک غذائیت سے بھرپور خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے مسلسل کریک ڈاؤن جاری ہے، خوراک کے معیار میں بہتری کے لیے بین الاقوامی طرز پالیسیوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔