نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں انفیکشن کنٹرول کمیٹی کا اجلاس،تمام شعبوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کا فیصلہ

بدھ 26 مارچ 2025 23:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں انفیکشن کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت کمیٹی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اصغر جاوید نے کی۔ اجلاس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتال ڈاکٹر زاہد عباس اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں ہسپتال میں انفیکشن کنٹرول کے موجودہ نظام کا جائزہ لیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر اصغر جاوید نے ہدایات جاری کیں کہ ہسپتال کے تمام شعبوں میں صفائی اور جراثیم کی روک تھام کے عمل کو مزید بہتر بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سٹاف کی تربیت کو یقینی بنایا جائے اور انفیکشن کنٹرول کے تمام معیاری طریقہ کار پر سختی سے عمل کیا جائے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر زاہد عباس نے بتایا کہ ہسپتال میں انفیکشن کنٹرول کے لیے تمام ضروری سہولیات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں اور اسٹاف کی صحت و سلامتی کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہسپتال کے تمام شعبوں میں انفیکشن کنٹرول کے معیارات کی روزانہ بنیادوں پر مانیٹرنگ کی جائے گی اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :