Live Updates

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی ڈائریکٹر فنانس اور ایم ایس نشتر سے ملاقات،ترقیاتی منصوبوں و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

بدھ 26 مارچ 2025 20:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی سے بدھ کو ڈائریکٹر فنانس حسیب احسن اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتال ڈاکٹر زاہد احمد نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران یونیورسٹی اور ہسپتال کے مالی معاملات، ترقیاتی منصوبوں اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر فنانس حسیب احسن نے مالی معاملات کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے وائس چانسلر کو یقین دلایا کہ تمام ترقیاتی کاموں کو شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جائے گا۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر زاہد احمد نے ہسپتال کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تمام ضروری ادویات اور سہولیات دستیاب ہیں اور مریضوں کی بہتر خدمت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے ہدایات جاری کیں کہ یونیورسٹی اور ہسپتال کی ترقی کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ مالیاتی نظام اور بجٹ کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جائے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :