گوجرہ ،مسافر وین الٹ گئی، خاتون سمیت 3افرادجاں بحق

بدھ 26 مارچ 2025 21:15

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)پنجاب کے علاقے گوجرہ میں مسافر وین الٹنے سے خاتون سمیت 3افراد جاں بحق ،3زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوجرہ میں موٹروے ایم فور پر انٹر چینج کے قریب تیز رفتار مسافر وین الٹ گئی۔ حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق مسافر وین کو تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔