فیصل آباد پولیس کی کامیاب کارروائی، تہرے قتل میں ملوث 2 اشتہاری ملزمان گرفتار

بدھ 26 مارچ 2025 21:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) فیصل آباد پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تہرے قتل میں ملوث 2 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چک جھمرہ پولیس نے تہرے قتل کے 2 اشتہاری ملزمان انوارالحق عرف پینی اور شاہد عرف ٹیپو کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان نے دشمنی کی بنا پر مقتولین آحسن ،عمران عاشق اور کرم رسول کو قتل کر دیا تھاجس کا مقدمہ نمبر1665/23تھانہ چک جھمرہ میں ملزمان کیخلاف درج ہوا تھا۔

ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او چک جھمرہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ ٹیم نے ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے قتل کے اشتہاری ملزمان انوارالحق عرف پینی اور شاہد عرف ٹیپو کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کیخلاف درج مقدمہ کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی۔