لکھنئو، ہندو توا غنڈوں کا مسلمان ڈرائیوروں پروحشیانہ تشدد

بدھ 26 مارچ 2025 22:10

لکھنئو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) بھارت میں بی جے پی کی زیر قیادت ریاست اتر پردیش میں ہندوتوا غنڈوں نے دو مسلمان ڈرائیوروں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندوتوا گروپ بجرنگ دل کے ارکان نے دو مسلم ڈرائیوروں پر گائے کی سمگلنگ کا الزام لگاتے ہوئے انہیں سخت زدوکوب کیا۔ واقعے کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں غنڈوں کو مسلمان ڈرائیوں پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ حملہ آوروں نے انہیں مسلم مخالف نعرے لگانے پر بھی مجبور کیا۔ اس واقعے نے بڑے پیمانے پر غم و غصے کو جنم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :