
اسرائیلی پابندیاں: 24 روز سے غزہ میں امداد کی ترسیل صفر، اوچا
یو این
بدھ 26 مارچ 2025
22:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 مارچ 2025ء) اسرائیل کی جانب سے امداد کی فراہمی مکمل طور پر روکے جانے کے بعد غزہ میں 24 روز سے کوئی غذائی، طبی یا دیگر مدد نہیں پہنچ سکی۔ علاقے میں اشیائے ضرورت کی قلت بڑھتی جا رہی ہے اور تنوروں پر روٹی لینے والوں کی طویل قطاریں دوبارہ دکھائی دینے لگی ہیں۔
امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ اسرائیل کے حکام سے امداد کی فراہمی کے لیے راستے کھولنے کے لیے گزشتہ دو روز میں کی جانے والی گیارہ درخواستیں رد کر دی گئی ہیں۔
علاقے میں طبی ٹیموں پر بھاری بوجھ ہے جنہیں تحفظ اور مدد کی ضرورت ہے۔
طبی کارکنوں، ایمبولینس گاڑیوں اور ہسپتالوں پر حملوں کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں جن میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
(جاری ہے)
امدادی کارکنوں کی ہلاکتیں
'اوچا' کا کہنا ہے کہ غزہ میں کوئی بھی محفوظ نہیں۔ دنیا کو ان مظالم پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ غزہ کے طبی حکام کے مطابق، 18 مارچ سے اسرائیل کی بمباری دوبارہ شروع ہونے کے بعد تقریباً 800 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
ان میں 38 ہلاکتیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوئیں۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران غزہ میں آٹھ امدادی کارکن ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد 7 اکتوبر 2023 سے اب تک ایسی ہلاکتوں کی تعداد 399 ہو گئی ہے۔ ان میں اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والے 289 افراد بھی شامل ہیں۔19 مارچ کو اقوام متحدہ کے ادارے 'یو این او پی ایس'، فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) اور بارودی سرنگوں کی صفائی کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایم اے ایس) کے کارکن بھی ہلاک و زخمی ہوئے۔
ہزاروں لوگوں کی نقل مکانی
'اوچا' نے بتایا ہے کہ 20 مارچ سے اسرائیل کی فوج کو غزہ کی طرف جانے والے راستے نتساریم کوریڈور کے مشرقی اور وسطی حصوں پر دوبارہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس وقت شمالی و جنوبی غزہ کے مابین نقل و حرکت ساحلی راستے شاہراہ الراشد کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
اسرائیل کی حالیہ عسکری کارروائیوں اور غزہ سے لوگوں کو نقل مکانی کے لیے دیے جانے والے احکامات کے نتیجے میں 18 سے 23 مارچ کے دوران ممکنہ طور پر ایک لاکھ 42 ہزار شہری دوبارہ بے گھر ہو گئے ہیں۔ ایسے حالیہ احکامات سے غزہ کا 15 فیصد علاقہ متاثر ہوا ہے۔
غزہ کے طبی حکام نے بتایا ہے کہ اس جنگ میں مجموعی طور پر 50 ہزار فلسطینی ہلاک اور ایک لاکھ 13 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
بھارت کو ’صورت حال کی سنگینی‘ کا اندازہ شاید اب ہوا ہے
-
پنجاب پولیس نے لیٹر دیا کہ میں اشتہاری ہوں ڈی آئی جی کو بلوائیں مجھے گرفتار کریں، علیمہ خان کا جج سے مکالمہ
-
دنیا بھارت کے جنگی جنون کو سنجیدہ لے،بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ
-
لاہور، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مختصر بندش کے بعد دوبارہ بحال
-
پہلگام واقعے کو جواز بنا بھارت کو جج، جیوری اور سزا دینے والا بننے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ترجمان پاک فوج
-
پاک بھارت کشیدہ صورتحال،الرٹ جاری لاہور ایئرپورٹ کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کا ٹیلی فون
-
بھارت کا سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ طور پر ردوبدل کرنے کا اقدام پانی کو ہتھیار بنانے کی طرف خطرناک تبدیلی ہے.ویلتھ پاک
-
پاکستان کی جانب سے بھارت کے جنگی رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد چینی فنکاروں نے مزاحیہ ویڈیو بنا ڈالی
-
آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے، غریب اور متوسط طبقے کی مالی مشکلات میں کمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، وزیراعظم شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب
-
پاکستان کوئی بیرونی دبا ﺅقبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے.وزیردفاع
-
متعدد حج پروازیں منسوخ اور تعطل کا شکارہیں، عازمین حج متعلقہ حاجی کیمپوں سے رابطہ میں رہیں ، وزارت مذہبی امور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.