اسسٹنٹ کمشنر گلستان عزیز اللہ خان کا عبدالرحمن زئی بازار کا دورہ ،صفائی ستھرائی کاجائزہ لیا

بدھ 26 مارچ 2025 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ محمد ریاض خان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گلستان عزیز اللہ خان نے عبدالرحمن زئی بازار کا دورہ کیا، انہوں نے بازار میں صفائی ستھرائی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ بازار کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے اور سرکاری نرخنامہ کے مطابق اشیائے ضروریہ کی فروخت یقینی بنائی جائے،دورے کے موقع پر انچارج لیویز تھانہ عبدالرحمن زئی نائب رسالدار نیک نظر اوراے سی پی ایس آمین اللہ ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :