سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ کا نئی سبزی وفروٹ منڈی موضع بھڈال کا دورہ

جمعرات 27 مارچ 2025 11:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال کی ہدایات کے مطابق ایگزیگٹو آفیسر و سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ ملک عبداللہ نے علی الصبح نئی سبزی وفروٹ منڈی موضع بھڈال سیالکوٹ کا دورہ کیا اور نیلامی کے عمل کا مشاہدہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے سبزی وفروٹ کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور گرانفروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی یقین دہانی کروائی۔

انہوں نرخ ناموں کو مناسب جگہوں پر آویزاں کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔بعد ازاں آکشنر مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ نے سبزی وفروٹ منڈی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ ٹھیکیدار کو کام بروقت مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ ان کے اس دورہ کا مقصد شہریوں کو رمضان المبارک میں سستی اور معیاری اشیاء فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :