سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بیعت کے آٹھ سال مکمل

اسعودی شہریوں کو اپنے ملک کے ویژن 2030 کی اہم کامیابیوں کو یاد کرنے کا موقع ملا،رپورٹ

جمعرات 27 مارچ 2025 12:54

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بیعت کے آٹھ سال مکمل
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے انتخاب کی آٹھویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے 2017 میں رمضان المبارک کی 27 ویں شب مکہ مکرمہ میں الصفا پیلس میں حلف اٹھایا تھا۔ جس وقت سے نوجوان شہزادے نے ولی عہد کا عہدہ سنبھالا بہت سے لوگوں نے اس انتخاب کے مضمرات اور اہمیت پر روشنی ڈالی ہے۔

یہ تاریخی لمحہ سعودی عرب کی تاریخ میں ایک غیر معمولی سوچ کے حامل رہنما کے ساتھ لوگوں کی وفاداری کے عہد کی عکاسی کر رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انتخاب کے مفہوم میں موجود شواہد سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دانشمندی کی تصدیق کر رہے ہیں کیونکہ وہ خاندان کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے ملک کے استحکام کو آگے بڑھانے اور اس کی نشا ثانیہ اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ایسے ایک نوجوان شہزادے کا انتخاب کیا جو اندرونی کاموں کو بخوبی جانتے تھے اور انہوں نے طویل عرصے تک مملکت کے جوڑ میں وزرا اور ماہرین کے ساتھ کام کیا تھا۔

(جاری ہے)

وہ اپنے والد کے بھی قریب رہے تھے۔جیسے ہی شاہ سلمان کے حکم سے شہزادہ محمد بن سلمان کو ولی عہد کے طور پر منتخب کیا گیا حکمرانی کے اصولوں پر مبنی اتحاد اور قومی ہم آہنگی کے حصول کے لیے اور مملکت کے وجود اور اس کے مستقبل کی دیکھ بھال کے لیے، سعودی عرب نے معاشی اور سماجی اصلاحات کے اقدامات اٹھانا شروع کر دیے۔ ریاض نے بین الاقوامی سطح پر اپنا اثر و رسوخ بڑھایا۔

یہ سب سعودی بادشاہ کے منظور کردہ شاہی احکامات کے فریم ورک کے اندر ہوا۔شہزادہ محمد بن سلمان نے بیعت کونسل کے ذریعے دیکھے گئے ووٹوں کا سب سے زیادہ فیصد حاصل کیا ہے کیونکہ خصوصی حالات کے لیے بیعت کونسل میں فیصلہ پیش کیے جانے کے بعد انہیں اکثریت سے منتخب کیا گیا۔ ان کے ووٹوں کی تعداد 34 میں سے 31 تھی جو شاہی خاندان کے اتحاد اور ایک خوشحال ملک کے لیے ان کی خواہش کو واضح کر رہی تھی۔

جیسے ہی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی بیعت کی سالگرہ ہر سال آتی ہے سعودیوں کو ان بنیادی کامیابیوں کو یاد کرنے کا موقع ملتا ہے جنہوں نے ترقی کے ویژن 2030 کے فریم ورک کے اندر جدت اور تجدید کے فلسفے کے ساتھ ان کے ویژن کو روشن کیا ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان کے ولی عہد کا عہدہ سنبھالنے کے آٹھ سالوں نے ویژن 2030 کے فریم ورک کے اندر ملک کی قیادت کے مواقع کو مضبوط کیا ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے ایسے واضح اہداف کے ساتھ اپنی پالیسیوں اور ایگزیکٹو پروگراموں کو طے کیا کہ ایک سال سے پہلے ہی ان پروگراموں کی کامیابی کا اعلان کردیا گیا۔