چوہدری الطاف اکبر گورسی اپنے خاندان برادری سمیت(ن)لیگ میں شامل ہو گئے

جمعرات 27 مارچ 2025 13:50

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)یونین کونسل چناری گاؤں جسکول سے پی پی پی کے سینئر رہنما چوہدری الطاف اکبر گورسی اپنے خاندان برادری سمیت مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں شامل ہو گئے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے چوہدری الطاف کو مالا ڈال کا جماعت میں خوش آمدید کہا اس موقع پر سینئر رہنما مسلم لیگ ن مرزا آصف مغل۔

میر خالد لطیف۔راجہ نثار علی خان۔

(جاری ہے)

چوہدری غلام مرتضی گورس بھی موجود تھے راجہ فاروق حیدر خان نے گجر برادری میرے دل میں بستی ہے اس برادری نے ہمیشہ میرا بے لوث ساتھ دیا میں نے اپنی طرف سے ان کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہتا ہوں چوہدری الطاف اکبر کی شمولیت سے جماعت مزید مظبوط ہوئی انشاء اللہ جسکول کے جملہ مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہون۔میں نے خدمت کی سیاست کی اللہ کا شکر ہے کوئی شخص میرے کردار پر انگلی نہیں اٹھا سکتا حلقہ نمبر چھ کے جملہ قبائل نے ہمیشہ عزت دی اس پر اللہ رب العزت کا حلقہ کے عوام کا شکریہ ادا کرنا ہوں۔