ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی زیرصدارت عیدالفطر کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس ، مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی

جمعرات 27 مارچ 2025 14:04

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی زیر صدارت عیدالفطر کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، محکمہ صحت، ٹی ایم ایز، ریسکیو 1122، پیسکو، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے تمام ٹی ایم ایز کے افسران کو خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔

پیسکو حکام کو عید الفطر کے موقع پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے، ٹریفک پولیس کو ٹریفک پلان بنانے اور محکمہ صحت کے افسران کو ڈاکٹرز کے لئے ڈیوٹی روسٹر ترتیب دینے کے احکامات جاری کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو بھی عیدالفطر کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دینے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں تاکہ شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :