ڈی ایس ریلوے کی صدر لاہور چیمبرسے ملاقات، مسائل کے حل کےلئے مشترکہ کوششوں کا اعادہ کیا

جمعرات 27 مارچ 2025 15:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد حنیف گل نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر میاں ابوذر شاد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے ریلوے اور بزنس کمیونٹی کے درمیان تعاون بڑھانے کے حوالے سے بہترین اور حقائق پر مبنی گفتگو کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایس ریلوے نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ویژن کے مطابق چیئرمین ریلوے سید مظہر علی شاہ اور سی ای او ریلویز عامر علی بلوچ کی رہنمائی میں لاہور چیمبر سے مزید مشاورت جاری رہے گی اور کاروباری طبقے کا ریلوے پر اعتماد بحال کرنے کے حوالے سے ان کی تجاویز پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

اس موقع پر باہمی مشاورت اور مسائل کے حل کےلئے مشترکہ کوششوں کا اعادہ بھی کیا گیا۔ صدر لاہور چیمبر کی جانب سے ریلوے کی زمینوں کو کمرشل بنیادوں پر استعمال میں لانے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن کی جانب سے ڈپٹی ڈی ایس آپریشن فاطمہ بلال، ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر ارواخان، ڈویژنل کمرشل آفیسر غلام فرید اسد ، اسسٹنٹ ٹرانسپورٹیشن آفیسر ابراہیم باجوہ بھی ڈی ایس ریلوے کے ہمراہ تھے۔