ڈیرہ اسماعیل خان ،تھانہ گلوٹی پولیس پروانڈا ابو میں بجلی کے پول اور تاریں کاٹنے والے ڈکیتوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی

جمعرات 27 مارچ 2025 15:58

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) تھانہ گلوٹی پولیس پروانڈا ابو میں بجلی کے پول اور تاریں کاٹنے والے ڈکیتوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا ، اسی طرح تھانہ کھوئی بہارا پولیس پر سڑہ گرہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ڈی ایس بی اہلکار زخمی ہوا، ان واقعات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گلوٹی کے ایس ایچ او ثناءاللہ نے تھانہ میں رپورٹ درج کی ہے کہ مجھے اطلاع ملی کہ چند ڈکیت وانڈا ابو کے قریب بجلی کے پول اور تاریں کاٹ رہے ہیں ، اس اطلاع پر پولیس نفری کے ہمراہ سرکاری گاڑی پر موقع پر پہنچا ڈکیتوں نے پولیس کو دیکھ کر اپنے اپنے اسلحہ سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی ، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی ، لیکن ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل محمد عمران سر پر لگ کر شدید زخمی ہوا، جبکہ دیگر نفری بچ گئی ، تاہم ڈکیت رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسرے واقعہ میں ایس ایچ او تھانہ کھوئی بہارا زاہد خان کو مخبر نے اطلاع دی کہ اشتہاری ملزم محمد خان استرانہ عرف محمد ولد محمد یار سکنہ رمک 3مارچ 2025کے مقدمہ میں تھانہ کھوئی بہارا پولیس کو مطلوب تھا،کی گرفتاری کےلئے رمک جا رہے تھے کہ تھانہ پروآ نزد سڑہ گڑہ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی ، فائرنگ سے ڈی ایس بی کانسٹیبل محمد مشتاق لگ کر زخمی ہو گیا ، جس کو فوری طور پر سی ایم ایچ ڈیرہ منتقل کردیا گیا۔\378