خلیفہ پورٹ میں ایک عالمی معیار کی صاف پٹرولیم سٹوریج سہولت قائم کرنے کا اعلان

جمعرات 27 مارچ 2025 17:16

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) متحدہ عرب امارات کے خلیفہ پورٹ میں ایک عالمی معیار کی صاف پٹرولیم سٹوریج سہولت قائم کی جائے گی۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق ابوظہبی پورٹس گروپ نے جمعرات کو متحدہ عرب امارات میں قائم تیل کی فراہمی اور تقسیم کی کمپنی "آئلز ٹرمینلز" کے ساتھ 50 سالہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

(جاری ہے)

اس معاہدے کے تحت خلیفہ پورٹ میں ایک عالمی معیار کی صاف پٹرولیم سٹوریج سہولت قائم کی جائے گی۔

معاہدے کے مطابق ‘آئلز ٹرمینلز’ خلیفہ پورٹ لاجسٹکس حب میں دو مراحل پر مشتمل 600,000 مکعب میٹر کی جدید ٹینک سٹوریج سہولت تیار کرے گا، جس سے بندرگاہ کی توانائی ذخیرہ کرنے اور تجارتی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔اس منصوبے کا پہلا مرحلہ 2027 کے وسط میں فعال ہونے کی توقع ہے۔