ملاکنڈ،سخاکوٹ کے نواحی علاقے خٹکو شاہ میں موٹر کار نہر میں گرنے سے تین خواتین اور بچی سمیت پانچ افرادجاں بحق ہو گئے

جمعرات 27 مارچ 2025 17:42

ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) سخاکوٹ کے نواحی علاقے خٹکو شاہ میں موٹر کار نہر میں گرنے سے تین خواتین اور بچی سمیت پانچ افرادجاں بحق ہو گئے۔بد قسمت کار تحصیل درگئی کے علاقے دوبندئی آرہی تھی۔

(جاری ہے)

گذشتہ رات سخاکوٹ کے نواحی علاقے مہاجر کیمپ خٹکو شاہ میں ایک موٹر کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نہر میں گرنے سے پانچ افرادجن میں ڈرائیور امتیاز حسین ولد نورحسین ساکن اسلام آباد،تین خواتین مسماۃ (ر) مسماۃ (م) مسماۃ (آ) اورایک کمسن بچی مناحل ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ اسماعیل خان معجزانہ طور پر بچ گئے۔

تحصیل انتظامیہ اور ریسکیو ٹیم 1122نے اطلاع ملتے ہیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں نکال کر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال درگئی منتقل کئے۔جاں بحق افراد موٹر کار کے ذریعے براستہ گل مقام تحصیل درگئی کے آرہے تھے۔\378