کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا بازاروں سے بجلی کے کھمبوں کی منتقلی میں تاخیر پر اظہار ناراضگی

جمعرات 27 مارچ 2025 17:55

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا بازاروں سے بجلی کے کھمبوں کی منتقلی میں تاخیر پر اظہار ناراضگی، میپکو کے ساتھ باہمی رابطہ بہترکیا جائے اور بازاروں سے کھمبوں کی منتقلی کا کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ کمشنر کی ہدایت۔

(جاری ہے)

وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں سی ای او ساہیوال ویسٹ مینجمنٹ کمپنی افتخار احمد، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

کمشنر شعیب اقبال سید نے فتح شیر کالونی میں ڈرین بلاکیج کو فوری دور کرنے کی ہدایت کی تاکہ شہریوں کو بند ڈرین کی وجہ سے درپیش سیوریج مسائل کو حل کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منظورکالونی اور عنائت الٰہی کالونی میں بچھائی گئی سیوریج لائنوں کو پسپ کی بچھائی گئی مین لائن سے منسلک کیا جائے تاکہ ان علاقوں کا سیوریج کا دیرینہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو سکے۔\378

متعلقہ عنوان :