بہن کا رشتہ نہ دینے پر نوجوان کوقتل کرنے والا ملزم سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار

رشتے کے تنازع پر قتل کرنے والا ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا، قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، پولیس

جمعرات 27 مارچ 2025 18:09

بہن کا رشتہ نہ دینے پر نوجوان کوقتل کرنے والا ملزم سی سی ٹی وی کی مدد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء) بہن کا رشتہ نہ دینے پر نوجوان کو قتل کرنے والے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق بہن کا رشتہ نہ دینے پر علی شہزاد کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو فوری طور پر ملزم ٹریس کر کے گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا تھا۔

(جاری ہے)

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سندر انسپکٹر پاشا عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزم راشد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے رشتے کے تنازع پر علی شہزاد کو گلا دبا کر بے دردی سے قتل کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔پولیس افسران نے بتایا کہ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا، جو اب پولیس کی گرفت میں ہے۔ ملزم کو مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :