ڈی جی ایل ڈی اے کا سپورٹس کمپلیکس کا دورہ، انتظامی ، آپریشنل امور،فنشنگ ودیگر تیاریوں کا جائزہ لیا

جمعرات 27 مارچ 2025 20:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس ویسٹ کینال نزد ای ایم ای کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے سپورٹس کمپلیکس کے انتظامی و آپریشنل امور ، سپورٹس کمپلیکس کی فنشنگ و دیگر تیاریوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پرچیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور ڈائریکٹر سپورٹس خرم یعقوب نے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

سپورٹس کمپلیکس کی ممبرشپ میں پہلے آنے والے افراد کو خصوصی ڈسکائونٹ دیا جا رہا اور10 اپریل تک توسیع کی گئی ہے، ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس ویسٹ کینال میں 500 سے زائد ممبرشپ کی درخواستیں جمع ہو چکی ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے نے اس موقع پر کہا کہ ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس ویسٹ کینال عید کے بعد آئندہ ماہ اوپن کیا جا رہا ہے،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر خواتین اور بچوں کے لیے جدید سہولیات شامل کی گئی ہیں۔اسی طرح ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس ویسٹ کینال 40 کنال پر اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا گیا ہے، سپورٹس کمپلیکس میں ان ڈور، آئوٹ ڈور کھیلوں اور جسمانی سہولیات کے ساتھ ساتھ ای لائبریری و دیگر سہولیات بھی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :