راولپنڈی ،ناجائز اسلحہ رکھنے والی14ملزمان گرفتار،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد

جمعرات 27 مارچ 2025 20:16

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والی14ملزمان گرفتارکرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے ملزم ارسلان افتخار سی01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم ندیم عباس سی20روند پسٹل09ایم ایم، صادق آباد پولیس نے ملزم ابصارعالم سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم بشارت گلزار سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،ویسٹریج پولیس نے ملزم حبیب اللہ سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،ٹیکسلا پولیس نے ملزم اکرام سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،واہ کینٹ پولیس نے ملزم ادریس سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم معاویہ سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم وارث سے 10روند پسٹل30بور،صدر واہ پولیس نے ملزم فصیح سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم عمر فاروق سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،صدربیرونی پولیس نے ملزم جمیل سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،دھمیال پولیس نے ملزم کاشف سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم وقار سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کیا،ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

ڈویژنل ایس پیز نے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔