سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹرربابہ خان بلیدی کے والد کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 27 مارچ 2025 20:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی، میر عطاء اللہ خان بلیدی اور میر اسداللہ خان بلیدی کے والد سردار بہرام خان بلیدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، اپنے تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ سردار بہرام خان بلیدی ایک معزز، نفیس اور عوام دوست شخصیت تھے، جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان کی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ہے، وہ مدتوں محسوس کیا جاتا رہے گا، سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :