ی*وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ہسپتالوں کی انسپکشنز کا دوبارہ آغاز

ڈویژنل انتظامیہ نے اس سلسلہ میں ادویات اور مثالی طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے مانیٹرنگ شروع کردی

جمعرات 27 مارچ 2025 20:35

G فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ہسپتالوں کی انسپکشنز کا دوبارہ آغاز کردیا گیا۔ڈویژنل انتظامیہ نے اس سلسلہ میں ادویات اور مثالی طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے مانیٹرنگ شروع کردی ہے۔کمشنر مریم خان نے ڈویژن کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنرکیپٹن(ر)ندیم ناصر کے ہمراہ الائیڈ ہسپتال کا دورہ کیا انہوں نے پی آئی ٹی بی ٹیم کو شعبہ بیرونی مریضاں میں کیومینجمنٹ سسٹم24 گھنٹے میں چالو کرنے کا حکم دیا۔کمشنر نے سرجیکل ایمرجنسی،پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ،گائنی،پیڈز،کینسر وارڈز میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔فارمیسی میں ادویات کا سٹاک چیک کیا مریضوں کو سہولیات کی فراہمی بارے بریفنگ لی ۔

(جاری ہے)

کمشنر مریم خان کا اس موقع پر کہنا تھاکہ صحت کے شعبے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا خصوصی فوکس ہے۔ادویات کی فراہمی اور طبی سہولیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں دستیاب ادویات کی فہرست نمایاں جگہ پر آویزاں کی جائے۔کمشنر کے استفسار پر مریضوں کاادویات فراہمی اور طبی سہولیات پر اظہار اطمینان کیا۔ایم ایس ڈاکٹر فہیم یوسف محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی وزٹ کے دوران ہمراہ تھے۔